Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیخلاف طبی عملہ ہر اول دستہ ہے، عمران خان

شائع 06 اپريل 2020 06:15pm

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارا ہر اول دستہ ہے۔ حفاظتی سامان فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں  ایک سو چھتیس اسپتالوں میں تین ہزار تین سو وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا فنڈز کا استعمال چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے وابستہ منصوبوں پر کیا جائے، جس کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچ سکیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ  کورونا کے خلاف طبی عملہ ہمارا ہر اول دستہ ہے، اور ان کو حفاظتی سامان فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔